دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز ایم ایس سی اینا آج کراچی کی بندرگاہ پہنچے گا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ( کے پی ٹی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔
پورٹ انتظامیہ کے مطابق جہاز بھارت کی پورٹ مندرہ سے آرہا ہے جو ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رک کر روانہ ہوگا۔
پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے کنٹینر شپ کی آمد کی تقریب کل 30 مئی بروز جمعرات کو منعقد ہوگی۔
اس کارگو جہاز کی لمبائی 400 میٹر ہے اور 19 ہزار 368 ٹی ای یوز وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔