ہونڈا اور یاماہا موٹرسائیکلز سے متعلق حیران کن خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ہونڈا اور یاماہا موٹرسائیکلز سے متعلق حیران کن خبر آگئی

ہونڈا اور یاماہا موٹرسائیکلز سے متعلق حیران کن خبر آگئی ہے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ تک کی مدت میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے941406 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں6.49 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق یاماہا موٹرسائیکلز کے 5824 یونٹس اور روڈپرنس کے 13511 یونٹس کی فروخت ہوئی۔ یونائٹڈ آٹوموٹر سائیکلز کے 69480 یونٹس اور یونائٹڈ تھری ویلرز کے یونٹس کی فروخت ہوئی۔

اس مدت میں ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 2.78 فیصد اور سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 51.55 فیصد کی کمی ہوئی۔

 جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہونڈا کے 819752 یونٹس اور سوزوکی کے 13610 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سازگار کے 11234 یونٹس اور چنگ چی کے 4740 یونٹس تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

Exit mobile version