گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پی ایم ٹی 40 کے رجسٹرڈ خاندانوں کیلئے گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کے صارفین کے لئے 393 روپے فی کلو کی بجائے 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا، جبکہ عام صارفین کے لئے بھی 18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ عام صارفین کو 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائیگا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔