حکومت نے سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد سے ملاقات کی جس میں سولر پینلر کے لیے فیکٹریاں لگانے پر بات چیت کی گئی۔
شافع حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ کرنا چاہتی ہے جبکہ چینی کمپنیاں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گی جبکہ ہم انہیں سہولت فراہم کریں گے۔
وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اس وقت پنجاب میں سولر انجری میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔