متعلقہ

آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی – پاک لائیو ٹی وی


آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2024-25  کے اہداف کے حصول کے لیے نئےمالی سال  میں پاکستان کی برآمدات اوردرآمدات میں اضافےکا تخمینہ لگایا۔

آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق نئے مالی سال میں پاکستان کےتجارتی خسارے میں 4 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال پاکستان کی درآمدات میں 5 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اضافے کا  تخمینہ ہے۔نئےمالی سال پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 27 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہوسکتا ہے۔

آئی ایم ایف  نے نئے مالی سال درآمدات کاحجم 60 ارب 48 کروڑ ڈالرز رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 32 ارب56 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کےاختتام تک برآمدات31 ارب20 کروڑ ڈالرز پر پہنچنےکا امکان ہے۔

رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔

جاری مالی سال پاکستان کی درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔