لاہور: پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ روپے کا انعام دے دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا اور کہا کہ پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے نیپال میں سری لنکا کو شکست دے کر دوسری بار ایشین وہیل چیئر کرکٹ چیمپیئن شپ جیتی تھی۔