متعلقہ

روٹی کی قیمت میں بڑی کمی – پاک لائیو ٹی وی


روٹی کی قیمت میں بڑی کمی

پنجاب کے مختلف اضلاع میں روٹی کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سیز نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر کے 13 روپے مقررکردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں روٹی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔