متعلقہ

عالمی منڈی سے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


عالمی منڈی سے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

عالمی منڈی سے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔

برینٹ کروڈ کے معاہدے 58 سینٹ 0.71 فیصد کمی کے بعد 80.78 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے معاہدے 59 سینٹ یا 0.77 فیصد کمی کے بعد 76.28 ڈالر پر ہوئے۔

برینٹ 7 فروری کے بعد سب سے کمزور اور یو ایس کروڈ 23 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ افراط زر کے سبب شرح سود بڑھانے اور ایندھن کی طلب روکنے کے خدشات ہیں۔