متعلقہ

بحریہ یونیورسٹی کے 10 ویں کانووکیشن کا انعقاد، پاک بحریہ کے سربراہ مہمان خصوصی – پاک لائیو ٹی وی


بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے 10 ویں کانووکیشن کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے 10 ویں کانووکیشن میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں پاک بحریہ کےاعلیٰ افسران اور سول معززین نے بھی شرکت کی، جبکہ بحریہ یونیورسٹی کے حکام اور فارغ التحصیل طلبا کے والدین بھی کانووکیشن میں موجود تھے۔

سانحہ 9 مئی پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آگیا

بحریہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات میں 283 ڈگریاں تقسیم کی گئیں اور 10 طلبا کو شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈلز جبکہ 10 طلبا کو سلور میڈلز سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب میں امیر البحر نے طلبا ان کے والدین اوراساتذہ کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے طلبا کو انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا اور کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کی تعلیم کی فراہمی کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔