گوگل کے تحت مارکٹنگ کے حوالے سے ایک کانفرنس کی گئی جس میں گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارکٹنگ اور اشتہارات کے لیے بہتر اے آئی پلیٹ فارم مہیا کرے گا جسے جین اے آئی کا نام دیا گیا ہے۔
گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنٹس یا اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے والوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ اب وہ اے آئی کے تحت شاپنگ کرنے، آپس میں رابطہ کرنے، انٹرٹینمینٹ اور صارفین تک بہتر رسائی کے لیے اے آئی کے کئی پیکج متعارف کرا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گوگل نے اس کا باضابطہ اعلان گوگل مارکیٹنگ کے تحت ہونے والی ایک لائیو کانفرنس میں کیا ہے جسے دنیا بھر میں لائیو دیکھا گیا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ہم آپ کے اشتہارات کو پورے مارکٹنگ چینل سے پھیلانے کے لیے بہترین اے آئی پیش کر رہے ہیں جوکہ آپ کے اشتہارات میں جنریٹو اے آئی کو بھی استعمال کرے گی اور آپ کے متعلقہ صارفین جنہیں ٹارگیٹ اوڈیئنس کہا جاتا ہے تک آپ کا پیغام پہنچائے گی۔
گوگل نے اس ضمن میں کچھ لائیو تجربات بھی شیئر کیے ہیں جسے میکس ایڈ اسٹرینتھ اور پرفارمنس میکس کا نام دیا گیا ہے گوگل کا کہنا ہے کہ جب ہم نے اسے ٹکٹ یا دیگر اشیاء بیچنے کے لیے استعمال کیا تو لوگوں کی اشیاء کی فروخت اور صارفین کے رسپانس میں چھ فیصد اضافہ ہوا۔ یہاں تک کہ برانڈ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا۔
یہ اے آئی آپ کہ پروڈکٹ یا مصنوعات کے حساب سے فونٹ، کلر اور اے آئی کو استعمال کرتا ہے اور اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ اسے استعمال کرتے ہوئے انتہائی کم وقت میں اپنے اشتہارات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ اشتہارات میں تصاویر اور ویڈیوز کا ایک بہت اہم کردار ہوتا ہے، تو اس ضمن میں گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اے آئی کی مدد سے فوری طور پر اشتہارات کے اندر نئی چیزیں شامل کر سکتے ہیں جیسے کہ بیک گراؤنڈز، کراپنگ اور امیج کو بہتر بنانا، خواہ وہ اورینٹیشن ہو یا سائز اس کو بہتر بنانے کے لیے بھی گوگل اے آئی کا استعمال کے آپشنز آپ کے سامنے پیش کر رہا ہے۔
اس طرح آپ اب بہت ہی تخلیقی انداز میں مختلف صورتحال کے ساتھ ساتھ اپنی مصنوعات کو آگے فروخت کر سکیں گے۔ اس کانفرنس میں اس کی عملی مثال بھی پیش کی گئی۔ ایک فرنیچر کے اشتہار کے اندر دکھایا گیا اگر آپ فرنیچر کا بیک گراؤنڈ بدلنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بہت زیادہ ایڈیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی ہے، آپ کو صرف دو تین لائنوں کا ٹیکس لکھنا ہوگا اور وہ آپ کا بیک گراؤنڈ بدل دے گا۔ اگر آپ کوئی صوفہ یا کوئی زیور بیچنا چاہتے ہیں تو آپ صرف چند لائنوں کا اضافہ کریں گے تو وہ صوفے یا آپ کی کسی بھی چیز یا مصنوعات کو آگے بہت واضح کر کے دکھا دےگا۔
گوگل نے کہا ہے کہ اے آئی کو کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین کسی تذبذب کے بغیر آپ کی مصنوعات کو خرید سکیں گے اور اس میں اے آئی ایک بہت ہی کلیدی کردار ادا کرے گی۔