ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5315 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5315 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی ہے۔