متعلقہ

معروف پاکستانی قوال انتقال کرگئے – پاک لائیو ٹی وی


معروف پاکستانی قوال انتقال کرگئے

معروف پاکستانی قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ہیں۔

معروف پاکستانی قوال تاج محمد نیازی انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ کل بعد نمازعصر الانہ مسجد شو مارکیٹ میں ادا کی جائیگی۔

 

 

تاج محمد نیازی صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال معین نیازی کے صاحبزادے تھے، معین نیازی کے انتقال کے بعد تاج محمد نیازی نے خاندانی ورثے کو آگے بڑھایا۔

تقسیم ہند کے بعد اس گھرانے نے پہلے لاہور اور پھر کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔