متعلقہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا وزیر اعظم پیکج کےتحت مزید چینی خریدنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا وزیر اعظم پیکج کےتحت مزید چینی خریدنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  نے وزیر اعظم پیکج کےتحت مزید چینی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق  یوٹیلیٹی اسٹورز نے 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر کے تحت 10 جون کو بولیاں طلب کی گئی ہیں، بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے چند روزقبل وزیر اعظم پیکج کے تحت 10 ہزار ٹن چینی خریدی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  چینی 141 روپے 20  پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی  گئی تھی۔ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑی تھی۔

بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔