متعلقہ

انگلینڈ کو دھچکا، کپتان کے بعد مزید دو کھلاڑیوں کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک – پاک لائیو ٹی وی


انگلینڈ کو دھچکا، کپتان کے بعد مزید دو کھلاڑیوں کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک

انگلش کپتان جوز بٹلر کے بعد مزید دو کھلاڑیوں کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون اور فاسٹ بولر مارک ووڈ تاحال انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں اور امکان ہے کہ وہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں حصہ نہ لے سکیں ۔

منگل کو پریس کانفرنس میں کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کی تھی کہ لیام لیونگ اسٹون اور مارک ووڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

لیام لیونگ اسٹون آئی پی ایل کے دوران  گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ مارک ووڈ بھارت  کے خلاف سیریز میں گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کپتان جوز بٹلر کی اہلیہ کی طبعیت ناساز ہے اور ان کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع  ہے جس کے باعث ان کی بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت غیر یقینی ہے۔

خیال رہے کہ بٹلر کی غیر موجودگی میں انگلش آل راؤنڈر معین علی نائب کپتان ہوں گے جبکہ وکٹ کیپنگ  کے فرائض فل سالٹ کو سونپے جائیں گے۔