فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ہدایت پر ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے بول نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمز بند کردی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد نان فائلرز کی نشاندہی کی ہے جس میں سے 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھیجا جاچکا ہے۔
بختیار محمد نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مزید نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھیجا جائے گا۔