متعلقہ

شاہ رُخ خان کی طبیعت ناساز؛ اسپتال منتقل – پاک لائیو ٹی وی


شاہ رُخ خان کی طبیعت ناساز؛ اسپتال منتقل

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ روز اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جو شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان احمد آباد میں 45 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے۔

اسٹروک کے باعث انہیں احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے جبکہ اسپتال کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔