سولر پینلز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت کی جانب سے سولر پینلز صارفین کے لئے اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ پچھلے پانچ چھ سال کے دوران سولر نیٹ میٹرنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور نجی سولر سسٹم سے پندرہ سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آنے کے بعد کبھی نہیں کہا کہ نیٹ میٹرنگ ختم کررہے ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مذاکرات میں بھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

اویس لغاری نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے سولر نیٹ میٹرنگ کا نیپرا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، اُسی معاہدے کے تحت ہی خریدوفروخت ہوگی۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ توانائی شعبے کے گردشی قرض میں اضافہ روکیں گے۔

Exit mobile version