متعلقہ

ملکی معیشت کے حجم اور پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ریکارڈ – پاک لائیو ٹی وی


ملکی معیشت کے حجم اور پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ریکارڈ

ملکی معیشت کے حجم اور پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق  رواں مالی سال ملکی معیشت کے حجم میں 34 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد   ملکی معیشت کا حجم 341 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 375 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔

پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن 7 ہزار 544 روپے تک بڑھنے سے   رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں  90 ہزار 534 روپے  کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

رواں مالی سال سالانہ فی کس آمدن 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے رہی جبکہ  گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 3 لاکھ 84 ہزار 747 روپے تھی۔

ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

رواں مالی سال ڈالرز میں پاکستانیوں کی فی کس آمدن 1680 ڈالرز رہی جبکہ  گزشتہ مالی سال ڈالر ٹرم میں فی کس آمدن 1551 ڈالرز تھی۔

ملکی معیشت کے حجم میں مقامی کرنسی میں 22 ہزار 170 ارب روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔

معیشت کے سائز میں نمایاں اضافے کی وجوہات میں ڈبل ڈیجٹ مہنگائی شامل۔ معیشت کا مجموعی حجم 106 ہزار 45 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔