متعلقہ

سابق پاکستانی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے – پاک لائیو ٹی وی


سابق پاکستانی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سجاد اکبر کا انتقال ہو گیا ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر کے بھائی امیر اکبر کا کہنا ہے کہ سابق آل راؤنڈر63 برس کی عمر میں  دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے سجاد اکبر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹر عمر اکمل نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر سجاد اکبر کی تصویر لگا کر لکھا ‘انا للہ وانا الیہ راجعون’۔

 

سجاد اکبر

 

خیال رہے کہ سابق کرکٹر نے اپنا ڈیبیو 27 اپریل 1990 کو بھارت کے خلاف کیا تھا۔

سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بھارت کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں انکا 45 رنز دے کر 2 وکٹوں کا اسپیل قابلِ ذکر ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ سجاد اکبر 182 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیل چکے ہیں۔ سجاد اکبر لیول فور کوچ تھے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔