وفاقی وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان انرجی سمپوزیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت 50 فیصد سستی ہو سکتی ہے، تواناٸی مہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کہ قوت خرید سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ہماری درآمدات اور برآمدات میں توازن نہیں ہے۔ ہمیں اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں موسمی تبدیلیوں کے اثرات بڑھ رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے سب کچھ بدل رہا ہے۔ پانی اور بارشوں کی کمی ہورہی ہے جس سے کسانوں کو نقصان ہورہا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2050 تک 35 کروڑ ہو جائے گی، زیادہ آبادی کے لیے مزید توانائی کی ضرورت پڑے گی۔ زیادہ آبادی سے فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، عوام کی توانائی تک رسائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تواتر کے ساتھ انرجی کی فراہمی بھی ایک بڑا مسٸلہ ہے، ترقی کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہمیں تواناٸی کی پیداوار بھی بڑھانا ہے۔ عوام کی آمدن کا 50 فیصد بجلی گیس کے بلوں اور پیٹرول خریدنے پر خرچ ہوتا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ معدنیات کو بچانے کے لیے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، بیرون ممالک سے لوگ پاکستان آرہے ہیں۔