تعلیمی اداروں میں اب گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب سے ہونگی؟ نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا – پاک لائیو ٹی وی


تعلیمی اداروں میں اب گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب سے ہونگی؟ نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، نجی اور سرکاری اسکول 25 سے 31 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے تاہم جن اسکولوں میں امتحان ہو رہے ہیں انہیں کھولنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نجی اسکولز کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور نجی اسکولز میں امتحانات کے پیش نظر رواں ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گرمی کی شدت زیادہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے پی ڈی ایم اے سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد چھٹیوں کی تاریخ 22 سے 25 مئی کی گئی، چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن آج یا کل تک جاری کر دیا جائے گا۔

Exit mobile version