متعلقہ

قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے دورہ انگلینڈ پر  موجود ٹیم کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا  اور سینئر منیجر وہاب ریاض نے انہیں ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔

گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز پاکستان اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کی تیاریوں کے لیے شیڈول کی گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے آغاز میں وارم میچز نہیں کھیلیں گی۔