متعلقہ

گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت کی جانب سے گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے تمام صنعتوں بشمول پاور جنریشن یونٹس کے ساتھ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کے لیے 24 گھنٹے کی ”گیس بندش“ کا اعلان کردیا ہے۔

گیس کی بندش 19 مئی کی صبح 8 بجے سے 20 مئی کی صبح 8 بجے تک ہوگی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق لائن پیک میں کمی اور کم پریشر کے باعث گیس کی بندش رہے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس بندش کے دورانیے میں کسی بھی فیکٹری یا صنعت کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں گیس کی سپلائی کم از کم 7 روز کے لیے منقطع کر دی جائے گی۔