متعلقہ

تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق بڑی خبر آگئی

تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے  15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔ اضافہ منظور ہونے کی صورت میں جولائی 2024 سے نافذ العمل ہو گا۔

اس کے علاوہ آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے اور قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔