متعلقہ

نان فائلرز کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


نان فائلرز کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

پلاٹس کی خرید و فروخت کے حوالے سے نان فائلرز کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پلاٹس کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر آئی ایم ایف متفق ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی خرید و فروخت کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کیلئے تجاویز طلب کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ سیکٹر دستاویزی بنانے کیلئے کیش لین دین کے بجائے بینکنگ چینل استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پلاٹس کی خرید و فروخت پر کیش لین دین کرنے پر اضافی ٹیکسز عائد اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی کٹنگ، لینڈ پرچیزنگ سمیت تمام ریکارڈ کی رجسٹریشن کرنے مطالبہ کیا ہے۔

وفاق اور صوبوں میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ٹیکسیشن پر ہم آہنگی کیلئے اتفاق نہ ہو سکا، پراپرٹی ایجنٹس کا ڈیٹا اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کو باقاعدہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ان ڈاکیومینٹڈ ٹرانزکشنز ختم کرنے کیلئے بجٹ میں اقدامات ہوں گے، پلاٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے نان فائلرز کیلئے ٹیکسز کی شرح بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پلاٹوں کی خریدوفروخت پر نان فائلرز کیلئے7 فیصد ود ہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔