متعلقہ

ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان کے ننھے و معروف وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

حال ہی میں شیراز نے اپنے یوٹوب چینل پر ایک وی لاگ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ویلاگنگ کو خیرباد کہہ رہے ہیں اور یہ اُن کا آخری وی لاگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوستوں آج میں آپ لوگوں سے ایک ضروری بات کرنا چاہتا ہوں، میں آج سے وی لاگ نہیں بناؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ابو نے کہا ہے کہ اب کچھ عرصہ یہ ویڈیوز بنانا بالکل ختم کردو اور صرف پڑھائی پر توجہ دو۔

شیراز کا کہنا تھا کہ لیکن مجھے تو وی لاگ بنانے کا بہت شوق ہے لیکن میں کیا کروں آج میرا آخری وی لاگ ہے اور یہ کہتے ہوئے وہ بہت اداس ہوگئے اور انہوں نے اپنی بہن مسکان سے پوچھا کہ کیا آپکو ناظرین یاد آئیں گے؟جس پر مسکان اور شیراز دونوں نے کہا کہ ہمیں آپ سب بہت یاد آئیں گے۔

ننھے و معروف وی لاگر نے کہا کہ آپ سب کا بہت شکریہ آپ لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا محبت دی، انشااللہ میں جلدی واپس آنے کی کوشش کروں گا۔