متعلقہ

بجٹ کے بعد 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟ جانیے – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ کے بعد 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟ جانیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 90 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد نان فائلرز پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تک 90 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پری پیڈ و پوسٹ پیڈ نان فائلرز کی جانب سے لوڈ کئے جانیوالے بیلنس سے خودکار سسٹم کے ذریعے 90 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کرایا جائے گا۔

اس حساب سے اگر کوئی صارف سو روپے کا بیلنس لوڈ کروائے گا تو اس میں سے نوے روپے ایف بی آر کو جائیں گے۔

اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے ان نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے تو اس صورت میں اگر وہ کوئی دوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں تو اس پر بھی 90 فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔

یاد رہے کہ نان فائلرز کی سمز بند کروانے کے لیے ان کا ڈیٹا پہلے ہی پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سپرد کیا جاچکا ہے۔