متعلقہ

زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ” کی سلمان خان کو بڑی پیشکش! – پاک لائیو ٹی وی


زندگی بخشنے کیلئے “لارنس بشنوئی گینگ” کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!

“لارنس بشنوئی گینگ” نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کی زندگی بخشنے کے لیے اہم شرط رکھ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اگر سلمان خان خود آکر ہم سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیں گے تو ہم اُنہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور اداکار ہمیں یہ بھی یقین دہانی کروائیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان اپنی معافی کے ساتھ ہمیں اس بات کا یقین بھی دلائیں گے کہ وہ ہمیشہ جنگلی حیات و ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔

معاملہ کیا ہے؟

یاد رہے کہ سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے سال 1998 میں راجستھان کے شہر جودھ پور میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

لارنس بشنوئی کے مطابق اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے۔ انہی نایاب کالے ہرن کے شکار کی وجہ سے لارنس بشنوئی گینگ اتنے سالوں سے سلمان خان کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔