متعلقہ

علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب – پاک لائیو ٹی وی


علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ علیزے شاہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔

حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے نجی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس زیبِ تن کیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اُن پر برس پڑے، چند صارفین نے انہیں پاکستان کی عرفی جاوید بھی قرار دیا۔

اب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان کی ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے۔

علیزے شاہ نے لکھا وہ اس ’بولڈ‘ لباس میں ان لوگوں سے بہتر لگ رہی ہیں جو گھر میں بیٹھ کر بکواس کررہے ہیں۔