متعلقہ

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات جاری میں آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس چھوٹ، استثنیٰ اور مراعات ختم  کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف نے 5 کروڑ سے زائد مالیت کے پلاٹ پر مزید ٹیکس لگانے، رہائشی پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے 3 لاکھ سے 5 لاکھ تک کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے اور لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 آئی ایم ایف نے نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف مشن کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھایا جائے۔