متعلقہ

نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ بینکوں سے رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ – پاک لائیو ٹی وی


نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ بینکوں سے رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

نان فائلرز کے بینکوں سے رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

  پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔

 نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز پر کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی جسے آئی ایم ایف نے منظور کر لیا۔

اس کے علاوہ کیش نکلوانے پر ایڈوانس کی مد میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس سالانہ اکٹھا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔