پیٹرول کتنا سستا ہورہا ہے؟ ناقابل یقین خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پیٹرول کتنا سستا ہورہا ہے؟ ناقابل یقین خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

 عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 6.32 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد اب تقریباً 99.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 99.08 ڈالر فی بیرل ہے جس کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9.70 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی۔

Exit mobile version