متعلقہ

چیٹ جی پی ٹی نئے 4 ماڈل کے آڈیوو، یڈیو میں انسانی احساسات شامل – پاک لائیو ٹی وی


چیٹ جی پی ٹی نئے 4 ماڈل کے آڈیوو، یڈیو میں انسانی احساسات شامل

چیٹ جی پی ٹی نئے 4 ماڈل کے آڈیوو، یڈیو میں انسانی احساسات شامل

دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد ابھی چیٹ جی پی ٹی کی مکمل خصوصیات کو جان کر اس سے استفادہ حاصل ہی نہیں کر پائی تھی کہ اوپن اے آئی نے اس کا نیا ماڈل پیش کر کے سب کے حیران کردیا ہے جس کے تحت اب اس کی اوڈیو اور ویڈیو میں آپ براہ راست انسانی احساسات اور جذبات کو بھی دیکھ اور سن سکیں گے۔

قارئین کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے مالک نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد چیٹ جی پی ٹی میں ایسی تبدیلیاں لے کر آرہے ہیں جو کسی طرح سے جادو سے کم نہیں ہوگی تاہم اب چیٹ جی پی ٹی کے اس نئے ماڈل کو نہ صرف اسے متعارف کرادیا گیا ہے بلکہ آپ اسے کب تک استعمال کر سکتے ہیں اور اس میں کیا کچھ ہے اس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز چیٹ جی پی ٹی کی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے نئے ماڈل کی جادوئی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی اوڈیو اور ویڈیو  میں اب مختلف ایموشنز یعنی احساسات اور جذبات بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس حیران کن شاہکار کو چیٹ جی پی ٹی 4o کا نام دیا گیا ہے جس میں 4 تو وہی ہے لیکن o کا مطلب یہاں پر اومنی ہے۔ اس نئے ماڈل کو چیٹ جی پی ٹی کے سابقہ تمام ماڈل کی نسبت بہت بہتر بنایا گیا ہے اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ کی گفتگو کوہاتھوں ہاتھ یعنی اسی رئیل ٹائم کے اندر اسے ویڈیو اور تصاویر میں تبدیل کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کے اندر ہر طرح احساسات اور  جذبات جیسے خوشی، اداسی اور حیرت کو گفتگو کے مطابق شامل کرتا ہے۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کا پروسسنگ ٹائم بہت ہی کم ہے یعنی یہ بہت تیزی کے ساتھ یہ تمام کام انجام دیتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے پیچھے بہتر الگورتھم ہونے کے ساتھ بہت سارے ایل ایل ایم ماڈلز کا ایک وسیع ڈیٹا موجود ہے۔

اس نئے شاہکار ماڈل کی گزشتہ روز یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کی گئی او ر یہ کیسے کام کرتا ہے ان تمام مناظر کو لائیو پیش کیاگیا۔ اس تقریب کو اوپن اے آئی نے اسپرنگ اپ ڈیٹ کا نام دیا ہے اس میں اوپن اے آئی کی سی ٹی او میرا ماروتی، مارک چین اور بیریٹ زوف نے اس کے دیگر فیچرز کو پیش کیا۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی 4o اوڈیو ان پٹ کو صرف 320 ملی سیکنڈ کے اندر پروسس کرتا ہے، یعنی یہ انسان کے خود کے اپنے ریسپونس سے بھی زیادہ تیز رفتار ہے۔

انسان عموماً کسی بھی چیز کا رد عمل دینے میں 2 سے 3 سیکنڈ لگاتا ہے، اس کے علاوہ وژن اوڈیو اور ویڈیو کے لیے بھی اس ماڈل کو بھی بہت بہتر بنایا گیا ہے۔

ٹھہریئے چیٹ جی پی ٹی کی کمپنی اوپن اے آئی نے اسے ابھی بھی اسے ایک اوپری یعنی سطحی ترقی قراردی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ٹیکنالوجی کو بہت منفرد، حقیقت سے قریب تر اور بہت ہی بہترین انداز میں پیش کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ چیٹ جی پی ٹی 4 کے اندر کسی بھی لطیفے کے اوپر ہنسنے اور کسی سنجیدہ بات کے اوپرخاموشی کا پوز بھی دیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ چیٹ جی پی ٹی ماڈلز آپ کی سیلفیز، تصاویر کے اندر 97 فیصد درستگی سے یہ بتا سکتا ہے کہ سیلفی کے اندر موجود لوگ سنجیدہ ہیں،  غصے میں ہیں، خوش ہیں یا حیرت یا تعجب کے لمحات سے گزر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی 4 میں اسی رفتار اور اسی معیار کے ساتھ 50 سے زائد لینگویجز یا زبانیں شامل کی گئی ہیں جو کہ 97 فیصد درستگی سے ترجمہ کرتی ہیں۔