سولر پینل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی

سولر پینل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ہو گئی ہے، فی واٹ قیمت 40 روپے سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔

2 سال قبل تک ملک کی سولر مارکیٹس میں فی واٹ سولر کی اوسط قیمت 80 روپے تھی، جو اب کم ہو کر 37 روپے تک آ چکی ہے۔

سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ہوا تو اس کی امپورٹ میں طلب سے کہیں زیادہ اضافہ ہو گیا، یہی وجہ ہے کہ سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

صرف چند ماہ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں صارفین کے لیے تاریخ کی کم ترین سطح پر سولر پینلز کی دستیابی ممکن ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ چین سے امریکا یورپی ممالک اور بھارت کی سولر پینلز کی درآمدات روکنا اور چین کی جانب سے فی واٹ سولر پینل کی قیمت 1.5 سے 2 سینٹس کی کمی بھی ہے۔

Exit mobile version