متعلقہ

بجٹ میں گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ میں گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بڑی خبر آگئی

بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس کے دوران شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے نمبر والی گاڑیوں کو مشکوک نظر سے دیکھا جاتا ہے، صوبائی وزراء اور اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ روڈ یوزر سرچارج صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے لیا جائے گا، روڈ یوزر چارج بل 2024 کی جلد خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، روڈ یوزر سرچارج صوبے کے ان رہائشیوں سے لیا جائے گا جن کے پاس دیگر صوبوں اور وفاق کی رجسٹرڈ گاڑیاں ہوں گی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجراء پہلے ہی کر چکی ہے، کمرشل اور رہائشی پراپرٹی ٹیکس میں بھی اصلاحات کیے جا رہے ہیں۔

دوران اجلاس صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمان نے کہا کہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔