متعلقہ

پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی

پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں پنشرز پر ٹیکس پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

ٹیکس نیٹ کو بڑھاتے ہوئے ایک لاکھ کے برابر یا اس سے زیادہ پنشن وصول کرنے والوں پر دس فیصد ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بھی بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ تمام آمددنیوں پر ٹیکس لگایا جائے، ایک لاکھ سے زائد پنشن ہولڈر پر 10 فیصد ٹیکس لگایا جائے۔

ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، علاوہ ازیں غیرمنقولہ جائیداد کی ہولڈنگ کی مدت واپس لی جائے اور ہر فروخت اور خریداری کے لین دین پر کیپٹل گین ٹیکس نافذ کیا جائے۔