متعلقہ

میٹرک امتحانات : طلباء کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


میٹرک امتحانات : طلباء کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

میٹرک کے طلباء کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہوگا، امتحانی مراکز تبدیل کرنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن امتحانی مراکز کی تبدیلی پر کسی کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 90 فیصد سے زائد امتحانی مراکز کی تشکیل مکمل کرلی، 2 مئی تک تمام ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کردیں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے یونیورسٹی اینڈ بورڈ حکام کو اور امتحانی مراکز پر پولیس کی تعیناتی کیلئے بھی متعلقہ اداروں کو خط لکھیں گے۔

دوسری جانب ناظم امتحانات خالد احسان کا کہنا ہے کہ صبح کی شفٹ میں سائنس ریگولر کے پرچے ہوں گے اور دوپہر کی شفٹ میں پرائیویٹ امیدواروں کے امتحانات ہوں گے۔ ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر جاری کیے جائیں گے۔