متعلقہ

آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی – پاک لائیو ٹی وی


آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی

آٹے کے بعد چاول کی فی کلو قیمت میں بھی حیرت انگیز کمی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے600 روپے تک کمی دیکھی گئی جبکہ لاہور ڈویژن میں10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، فیصل آباد ڈویژن میں 830 روپے اور گجرات ڈویژن میں 850 روپے میں دستیاب ہے۔

آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد دوسری جانب چاول پر بھی 50 روپے فی کلو تک کمی دیکھی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گندم اسکینڈل کی ذمہ داری صوبوں پر نہیں ڈالی، مجھ سے منسوب من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو گندم کی متوقع پیداوار کے حوالے سے بتایا گیا، ایک طریقہ تھا حکومت گندم درآمد کرے، ایک طریقہ نجی شعبے کو گندم کی درآمد کی اجازت دینا تھی، گندم کی ضرورت سے متعلق سمری جنریٹ کی گئی،گندم کی امپورٹ قواعد و ضوابط سے ہوئی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ہمارے دور میں گندم امپورٹ ہوئی جس سے بحرانی کیفیت پیدا ہوئی۔ دوسرا چارج یہ آرہا ہے کہ ہم نے کرپشن کی اس وجہ سے گندم امپورٹ کی۔

سابق نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں امپورٹ بل آرڈر پی ٹی آئی کی حکومت کا ہے، ہم نے کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا، ہم ایس آر او کے تحت تسلسل سے یہ کام کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو ڈیٹا جمع ہوا وہ پی ڈی ایم حکومت کے آخری دنوں میں ہوا، پی ڈی ایم حکومت نے فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا، ہم نے صرف یہ فیصلہ کیا کہ پاکستانی حکومت ریاست کا پیسہ استعمال نہیں کرے گی۔

سابق نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ دیا کہ ہم خریداری نہیں کریں گے پرائیوٹ سیکٹر کو کرنے دیں، ہم نے گندم امپورٹ کرنے کی پرائیوٹ سیکٹر کو خصوصی اجازت نہیں دی، جو ایس آر او تھا اس کے تحت پرائیوٹ سیکٹر خود امپورٹ کر سکتے تھے۔