متعلقہ

9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر آصف زرداری – پاک لائیو ٹی وی


9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر آصف زرداری

صدرآصف علی زرداری نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کوسیاسی طورپرمشتعل ہجوم نے ملک بھرمیں کہرام مچایا، سرکاری املاک، فوجی تنصیبات کونقصان پہنچایا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طورپریاد رکھا جائے گا، 9 مئی کوسیاسی طورپرمشتعل ہجوم نے ملک بھرمیں کہرام مچایا، مشتعل ہجوم نےسرکاری املاک، فوجی تنصیبات کونقصان پہنچایا۔

صدرآصف زرداری نے مذمتی بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے ملک کا تاثربری طرح متاثرہوا، پرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے، حملے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی، ادارے کمزورکرنےکی کوشش تھے۔

صدرمملکت نے کہا کہ پرامن مظاہرے اورتعمیری تنقید جمہوریت کی روح ہیں، آئین پاکستان میں اجتماع اوراظہاررائے کے بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، بنیادی حقوق کوآئین وقانون کے مطابق ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیے، تشدد پراکسانے کی کسی بھی کوشش کوہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ذمہ دارجمہوریتوں میں سیاسی مفاد کیلئے املاک کی توڑپھوڑکبھی نہیں دیکھی، افواج مختلف خطرات سےقوم کے دفاع میں پیش پیش رہی ہیں، 9 مئی کوتشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، پاکستان کوپہلے ہی متعدد چیلنجز کاسامناہے۔

صدرآصف زرداری نے مذمتی بیان میں کہا کہ سیاسی قوتوں کےغیرذمہ دارانہ عمل سے ترقی کاعمل متاثرہوتاہے، تمام جماعتیں سیاسی مذاکرات، قوم کی درست رہنمائی کیلئے کام کریں، سیاسی جماعتیں، پارلیمنٹ، میڈیااورسول سوسائٹی جمہوریت کومضبوط کریں۔

صدرمملکت نے مذید کہا کہ قانون کی حکمرانی، رواداری، سیاسی مکالمے اورشمولیت کے کلچرکوفروغ دیں، جھوٹ پرمبنی مہم کے سدباب، حوصلہ شکنی کیلئے طریقہ کاروضع کرنے کی ضرورت ہے۔

صدرآصف علی زرداری نے بہترمستقبل کی تعمیر، سیاسی تقسیم، نفرت ختم کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں پرزوردیا۔