گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی – پاک لائیو ٹی وی


ڈیپ فیک ویڈیوز کی روک تھام کیلئے گوگل کا بڑا اقدام

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان میں 50 جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے اسمارٹ اسکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

اس حوالے سے اساتذہ کی ٹرینگ کے لئے خصوصی ورک شاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے۔

ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس اسکول کا قیام، 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت کے لیے ہنر کی تربیت، اور ہوسٹنگ پر ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مستقبل میں مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔

Exit mobile version