متعلقہ

9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیراطلاعات

9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی میں جوملوث تھے ان کےخلاف ناقابل تردید ثبوت موجودہیں، 9 مئی کوپاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی، 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

عطاتارڑنے کہا کہ جوکام دشمن بھی نہ کرسکا  ان لوگوں نے وہ سازش کی، 9 مئی واقعات منظم منصوبہ بندی سے کیے گئے، 9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، کیسے بھی معاملات ہوں ہم نے ملکی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ فتنہ پھیلانے والے ٹولے نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا، کسی بھی سیاسی جماعت نے ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی، ایک ٹولہ سیاسی مفادات کے لیے اپنے ہی ملک کے خلاف سازش پر اترآیا، دشمن جانتا ہے افواج پاکستان کا دنیا کی بہترین افواج میں شمارہوتا ہے۔

عطا تارڑنے کہا کہ بھارت کے 2 طیارے گرانے کا واقعہ منہ بولتا ثبوت ہے، دشمن نے شہید کی تعریف کی اورآپ نے شہید کا مجسمہ توڑ دیا، آپ کواختلاف تھا تو سیاسی جماعتوں کیخلاف جلوس نکالتے، آپ کا مقصد ملکی بربادی اورتباہی تھا، اس مرتبہ 9 مئی کا سلوگن ہے کہ ایسا اب کبھی دوبارہ نہیں ہونےدیں گے،