متعلقہ

سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سانحہ 9 مئی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے شہداء کو کل خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کل جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت کا بھی امکان ہے جبکہ نو مئی کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی کل ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نو مئی یوم سیاہ کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی کے تناظر میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے تفصیلی پریس بریفنگ دی تھی۔

انہوں نے سانحہ 9 مئی کو صرف فوج نہیں پورے پاکستان کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے، جوڈیشل کمیشن کے تحت تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔