متعلقہ

کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام کی سہولت دینے کے لیے نادرا میگا سینٹرز کی طرح اب لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سےعوام کی مشکلات کا ازالہ ہوگا اور شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہےعوام کوپاسپورٹ بنوانے میں مشکل پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔