اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار – پاک لائیو ٹی وی


اذلان شاہ کپ

اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار

اذلان شاہ کپ میں پاکستان  ٹیم  کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار ہے، جاپان کے خلاف میچ  1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں  جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے کین ناگا یوشی نے  گول اسکور  کرکے ٹیم کو برتری دلوائی  جو   تقریباً میچ کے اختتام تک  برقرار رہی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 اور دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دی تھی۔

Exit mobile version