متعلقہ

ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل – پاک لائیو ٹی وی


ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر شیراز نے بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل کر لی ہے۔

پاکستان میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر یوٹیوبر شیراز کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیراز جہاز میں سفرکر رہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں چاکلیٹ کیک ہے اور ساتھ ہی اس نے بتایا کہ فلائٹ میزبان سے نمکین چائے مانگی جو جہاز میں دستیاب نہیں تھی۔

شیراز نے قومی ائیر لائن کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ جہاز میں نمکین چائے کی سہولت بھی دستیاب ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ شیراز کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں ویوز ہیں اور یو ٹیوب کی جانب سے کم عمری میں اسے گولڈن بٹن بھی مل چکا ہے۔