متعلقہ

کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار – پاک لائیو ٹی وی


کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار

کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار

کراچی: ایم کیو ایم وفد کی صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد نے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ایم کیو ایم وفد میں سید مصطفٰیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا گیا۔؎

ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم وفد نے صدر مملکت سے شدید تشویش کا اظہار کیا جب کہ وفد کی جانب سے اسٹریٹ کرائم میں لوگوں کی قیمتی جان و مال کے ضیاع  پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ وفد نے صدر مملکت سے کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، پاکستان خصوصاً سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر سطح پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔