متعلقہ

 حماس حق پر ہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان – پاک لائیو ٹی وی


مولانا فضل الرحمان

 حماس حق پر ہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  حماس حق پرہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں، اسرائیل کی صورت میں عربوں کے دل میں خنجر گھونپ دیا گیا۔

لاہورمیں فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کیلئےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے یوئے کہا کہ لوگوں کےدماغ میں اسرائیل سےمتعلق عجیب سوالات ڈالےجاتےہیں، کہاجاتاہےاسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کےحوالےسے تاریخی حقائق کایہ کچھ نہیں بتاتے، خطہ فلسطین کا ذکرتاریخ میں ہزارسالوں تک مل سکتاہے مگرخطہ اسرائیل کا کہیں نہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ اسرائیل کےحق میں یواین قرارداد پربانی پاکستان نے پہلاردعمل دیا، قائداعظم نےکہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، قائداعظم نےکہا اسرائیل کی صورت میں عربوں کے دل میں خنجرگھونپ دیاگیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے1967میں گولان کی پہاڑیوں ودیگرعلاقوں پرقبضہ کیا، اقوام متحدہ نے1967 کی جنگ میں عرب علاقے پر قبضے کو ناجائزقراردیا، حماس حق پرہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں۔