صدرمملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت کراچی میں امن وامان اورکچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن سے متعلق اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی اوروزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار شریک ہیں۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ سندھ کے علاوہ ڈی جی ریِنجرز، آئی جی سندھ سمیت حساس اداروں کے افسران شریک ہیں۔
اجلاس میں صدر مملکت آصف زرداری کو امن وامان پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ آئی جی سندھ صدرمملکت کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر بریفنگ دے رہے ہیں۔