عامر خان نے نیٹ فلکس کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں ایک غیر نشر شدہ سیگمنٹ کے دوران شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
عامر خان نے حال ہی میں نیٹ فلکس کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شرکت کی جس دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارکا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Aamir Khan talking about working with Salman Khan and Shahrukh Khan together in a film.
Hope it turns out to be true someday pic.twitter.com/ViJhQaKhAN
— FilmoHolic FarHan (@filmy_farhan) April 30, 2024
اس موقع پر عامر خان نے بتایا کہ “میں نے حال ہی میں شاہ رخ اور سلمان سے ملاقات کی اور ان سے کہا، ‘ہم تینوں ایک ہی انڈسٹری میں اتنے سالوں سے ہیں اور اگر ہم ساتھ میں ایک فلم نہیں کرتے ہیں تو یہ سامعین کے لیے کافی غلط ہوجائیگا، اس لئے ساتھ میں ایک فلم تو بنتی ہے ۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، “ہم تینوں ایک زبردست کہانی اور اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں اچھی کہانی مل جائے۔”
خیال رہے کہ کپل شرما کے شو کے دوران عامر خان جن کپڑوں میں نظر آئے وہ سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے انہیں تحفے میں دیئے جو اکثر اپنے دوستوں کو تحائف سیا کرتے ہیں۔