متعلقہ

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی تیاری کا آغاز مئی 2024 کے پہلے ہفتے سے کیا جائے گا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی تجاویز پر غور کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں 11 رکنی وزارتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

فنانس ڈویژن کو ملکی صنعت کے تحفظ، ٹیرف ریشنلائزیشن اور صنعتی فروغ سے متعلق بجٹ تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

افراط زر میں کمی لانے کے لیے حکومت ستمبر 2025 تک اسے 5 سے 7 فیصد کے ہدف کی حد تک لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مالی سال 2024-25 کے لئے ایف بی آر کا محصولات کی وصولی کا ہدف 10.952 ٹریلین روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ سال 2024-2025 میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا امکان ہے۔

تاہم حکومتیں وزارت خزانہ کی تجاویز پر غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گی، اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو یہ اضافہ جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔